جمعہ‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2026 

سموگ آسمانی آفت قرار ،علماء نے پوری پاکستانی قوم کو بچنے کیلئے مشورہ دیدیا

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

لاہور(این این آئی) پنجاب بھر میں اسموگ کے باعث مختلف ٹریفک حادثات اور بیماریوں کے پھیلنے کے بعد علمائے کرام نے اسموگ کو آسمانی آفت قرار دے دیا۔میڈیارپورٹ کے مطابق علمائے کرام نے اسموگ کو آسمانی آفت قرار دیتے ہوئے عوام کو توبہ استغفار اور نماز استسقا ادا کرنے کا مشورہ دیدیا ہے۔ علمائے کرام کے مطابق اسموگ ایک آسمانی آفت ہے اور اس سے بچنے کا واحد حل اپنے رب کے حضور توبہ ہے جس کیلئے

سارے مسلمانوں کو مصلے پر آنا پڑیگا۔علما کرام کے مطابق اگرچہ آئندہ کئی روزتک بارش کا کوئی امکان نہیں لیکن نماز استسقا اور توبہ سے بڑی بڑی مصیبتیں ٹل جاتی ہیں اور اس عمل کی بدولت اللہ کی رحمت سے بارش بھی ہوسکتی ہے اورقوم کو درپیش مسائل سے بھی چھٹکارا مل سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جس ملک میں اسلامی نظام کا مذاق اڑایا جائے وہاں اس طرح کی آفات کا وارد ہونا کوئی بڑی بات نہیں، قوم کواپنے اعمال درست کرکے سچی توبہ کرنی چاہئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…