لاہور(آن لائن)امریکہ سے لاہورپہنچنے والی دو رکنی امریکی سیکورٹی ٹیم نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر جہاز سے اترتے ہی ائیرپورٹ کی سیکورٹی کا جائزہ لینا شروع کر دیا امریکی سیکورٹی وفد کی لاہور آمد پر سول ایوی ایشن حکام نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر وفد کا استقبال کیا
سٹورٹ پی کاک کی سربراہی میں لاہور آنے والے امریکی وفد لاہور ائیرپورٹ پر سیکورٹی کا جائزہ لیا جبکہ وفد نے سول ایوی ایشن اور پاکستان کے دیگر سیکورٹی اداروں کے افسران نے سیکورٹی کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی امریکی وفد نے لاہور سے امریکہ جانے والے پی آئی اے کی ایک پرواز کا بھی جائزہ لیا وفد نے پی کے 709 کی پرواز میں رکھے جانے والے سامان اور جہاز کی سیکورٹی کے طریقہ کار کا جائزہ لیا یہ بھی بتایاگیا ہے کہ امریکی سیکورٹی کے اس وفد کی رپورٹ کی روشنی میں امریکی حکام اس بات کا فیصلہ کریں گے کہ پی آئی اے کی پروازوں کو لاہور سے امریکہ آنے کی اجازت دی جانی چاہئے یا نہیں۔