جمعہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2025 

ن لیگ کا شیرازہ بکھر گیا، 20یا 30نہیں پورے 96ممبران قومی اسمبلی پارٹی چھوڑنے کیلئے تیار، قیادت کو فیصلے سے آگاہ کر دیا

datetime 14  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کو توڑنے کی کوشش کی ہی نہیں گئی ، حکمران جماعت کے 55لوگ اپنا گروپ بنا چکے، معروف صحافی و اینکر عاصمہ شیرازی کی نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو، حامد میر نے

40رہنمائوں کے ایک گروپ کا بھی انکشاف کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کی معروف خاتون صحافی و اینکر عاصمہ شیرازی نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن دھڑے بندی کا شکار ہو چکی ہے اور 55سے 56رہنما اپنا الگ گروپ بنا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر احتساب ہونا ہی ہے تو سب کا ہونا چاہئے، یہ نہیں کہ کچھ مقدمات نواز شریف کے کھول دئیے جائیں اور کچھ زرداری کے ۔ اس موقع پر پروگرام میں شریک مہمان پاکستان کے سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے عاصمہ شیرازی کے ن لیگ کے رہنمائوں کے گروپ کی تصدیق کرتے ہوئے ایک اور انکشاف کیا کہ ن لیگ میں ایک اور گروپ بھی بن چکا ہے جس کے لوگوں کی تعداد 40کے قریب ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ن لیگ میں دھڑے بندیوں کے حوالے سے خبریں میڈیا کی زینت بنتی رہی ہیں اور اس حوالے سے ختم نبوت ﷺ معاملے پر میر ظفر اللہ جمالی، وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ بھی اپنے تحفظات کا اظہار کر چکے ہیں ۔ پروگرام میں شریک حامد میر اور عاصمہ شیرازی نے اس حوالے سے مزید کیا کہا۔۔ویڈیو ملاحظہ کریں

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…