پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عمران خان کی سیاست دفن ۔۔تکبر نے کپتان کو کہیں کا نہ چھوڑا۔۔پی ٹی آئی کے اپنے ہی رہنما نے کیا کچھ کہہ دیا؟۔۔۔ٹائیگرز صورتحال دیکھ کر پریشان

datetime 27  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ عمران خان افسوسناک سیاسی انجام کی طرف جارہے ہیں وہ اب مزید چھپ اور بچ نہیں سکتے‘عمران خان نے تبدیلی کے نعرے کو موروثی سیاست کی نذر کردیا‘ انہوں نے تکبر کی وجہ سے پاکستان میں تبدیلی کا موقع گنوا دیا‘ہم اس شیرازے کو بکھرنے سے بچانے کی کوشش کررہے ہیں‘عمران خان

کی سیاست دفن ہونے جارہی ہے بانی اراکین کو مل کر تبدیلی کے نعرے کو بچانا ہے۔ وہ بدھ کو عمران خان کے خلاف توہین عدالت کے مقدمے کی سماعت کے بعد الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔ اکبر ایس بابر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے کیس کی کارروائی 12اکتوبر تک ملتوی کی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کا تحریری فیصلہ انہیں موصول نہیں ہوا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جو تاخیری حربے استعمال کرنے تھے وہ ہوگئے۔ تکنیکی بنیادوں پر جتنا چھپنا تھا چھپ گئے اب زیادہ وقت نہیں۔ عمران خان افسوسناک سیاسی انجام کی طرف جارہے ہیں وہ اب مزید چھپ اور بچ نہیں سکتے۔ مجھے دکھ ہے اس بات کا کہ عمران خان جس طرف جارہے ہیں انہوں نے تکبر کی وجہ سے پاکستان میں تبدیلی کا موقع گنوا دیا۔ تبدیلی کا فلسفہ ان کا نہیں تھا امانت میں خیانت عمران خان نے کی ہے۔ اکبر ایس بابر نے کہا کہ عمران خان نے تبدیلی کے نعرے کو موروثی سیاست کی نذر کردیا۔ عمران خان اپنے منطقی انجام تک پہنچ رہے ہیں۔ عمران خان ماضی کی سیاست کا حصہ بننے جارہے ہیں جو انہوں نے سپریم کورٹ کے سامنے بیانات دیئے ہیں ہمارے خیال میں عمران خان کے لئے اب بچنا ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس شیرازے کو بکھرنے

سے بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔ عمران خان کی سیاست دفن ہونے جارہی ہے بانی اراکین کو مل کر تبدیلی کے نعرے کو بچانا ہے۔ نوجوان نسل کو دوبارہ امید دینی ہے۔ ہم اسٹیٹس کو کی سیاست کو دفن کریں گے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…