لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کیخلاف 29 ہزار ووٹ غائب کرنے پرعدالت سے رجوع کروں گی، آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کل کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں این اے120کے ضمنی انتخاب کے موقع پر
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ان کے ہمراہ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اعجازچوہدری بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ میڈیا کی شکرگزار ہوں ہماری الیکشن مہم کو بھرپور کوریج دی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ29ہزارووٹ غائب ہونے کے معاملے کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، الیکشن کمیشن کےخلاف عدالت جاؤں گی، جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی آخرتک مقابلہ کریں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کے حوالے سے جو بھی تحفظات تھے بتاچکی ہوں، ن لیگ نے ضمنی الیکشن میں حکومتی مشینری کا بے دریغ استعمال کیا، جمہوریت کی بنیاد الیکشن ہوتی ہے، این اے 120کی عوام کی بہت مشکورہوں۔بعد ازاں این اے 120 کے الیکشن کے بعد پی ٹی آئی نے اعلان جنگ کر دیا،نتائج ماننے سے انکار،این اسے 120سے تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکڑ یاسمین راشد نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے لوگوں اور میڈیا کے نمائندوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ابھی وہ تمام حلقو ں سے نتائج اکھٹے کر رہی ہیں اس کے بعد ہی پارٹی کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا،انھوں نے مزید کہا ابھی جنگ ختم نہیں ہوئی۔یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ ابھی تمام رزلٹ سامنے نہیں آئے۔ان نے الیکشن کمیشن پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔اس موقع پر تحریک انصاف راہنما اعجاز چوہدری بھی انکے ساتھ موجود تھ۔ اعجاز چوہدری نے اس الیکشن کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کر دیا۔ حلقے سے 29 ہزار ووٹوں کی منتقلی پر اعتراض اُ ٹھایا اور انکا کہنا تھا ہم اس الیکشن کا نتیجہ اُسی صورت میں تسلیم کریں گئے جبکہ ان ووٹوں کا فیصلہ نہیں ہو جاتا۔