کراچی(این این آئی)جناح انٹرنیشنل ہوائی اڈے کے ٹرمینل پر سول ایوی ایشن کے فلائٹ شیڈول کی نامناسب منصوبہ بندی کے باعث ،مسافروں کوشدید اذیت سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔ذرائع نے بتایاہے کہ ایک ساتھ 2سے 3 بین الاقوامی پروازوں کی آمد و روانگی کے وقت جناح ٹرمینل کا لانج مچھلی بازار کا منظر پیش کرنے لگتا
ہے۔شدید رش کی وجہ سے بوڑھوں ،بچوں اور خواتین کی حالت غیر ہوجاتی ہے۔تین ستمبر سے تاحال کراچی ائر پورٹ پر صبح کے اوقات میں بدترین مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں ۔سول ایوی ایشن مسافروں سے بھاری ٹیکسز کے عوض سہولیات دینے میں مکمل ناکام ہوگء ہے،سول ایوی ایشن نے کراچی ائر پورٹ کی توسیع کا دعوی کیا تھا۔