پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبر پختونخواہ حکومت نے صوبے میں پہلا منی ہسپتال موبائل متعارف کروا دیا۔ تفصیلات کے مطابق ریکسیو 1122کی زیر نگرانی کام کرنے والا تاریخ میں پہلی بار پہلا منی موبائل ہسپتال متعارف کروایا گیا ہے جو صوبے بھر کے پسماندہ اور دیہی علاقوں میں علاج ، معالجے کی جدید سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ
ساتھ ابتدائی طبی امداد بھی فراہم کرے گا۔ صوبائی حکومت کے مطابق منی موبائل ہسپتالوں کی تعداد کو تیزی کے ساتھ بڑھایا جائے گا اور یہ صوبے میں صحت کے مسائل کو حل کرنے کیلئے ایک منفرد قدم ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق منی موبائل ہسپتال میں چھوٹے آپریشنز کیلئے او ٹی اور اوپی ڈی سمیت دیگر جدید طبی سہولیات دستیاب ہیں۔