پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

جو کہتا ہے وہ خود کیوں نہیں کرتا۔۔کپتان کے برے وقتوں میں ساتھ دینے والا قریبی ساتھی پھٹ پڑا، کیا کچھ کہہ دیا؟

datetime 24  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ عمران خان تحریک انصاف اور تبدیلی کے نعرے پر بوجھ ہے‘ میں نے ایف آئی اے کو تحقیقات کیلئے خط لکھا لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی‘ عمران خان جو معیار دوسروں
کیلئے بناتا ہے وہ خود پر بھی لاگو کرے‘ پارٹی فنڈنگ کا پیسہ ذاتی جیبوں اور ذاتی اکائونٹس میں جارہا ہے‘ عمران خان عدالت اور الیکشن کمیشن کا بھگوڑا ہے۔ بدھ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے الیکشن کمیشن کی ساکھ مجروح کرنے کی کوشش کی ہے۔ عمران خان بجائے اپنی غلطی تسلیم کرنے کے اداروں کی تضحیک کرتے ہیں۔ عمران خان اڑھائی سال سے عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ عمران نہ عدالتوں میں پیش ہوتے ہیں اور نہ جواب دیتے ہیں۔ عمران خان خود کہتے ہیں کہ عدالت کا بھگوڑا مجرم ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان الیکشن کمیشن اور عدالت کے بھگوڑے ہیں۔ میں نے ایف آئی اے کو تحقیقات کیلئے خط لکھا لیکن کارروائی نہیں ہوئی۔ میں نے وزیر داخلہ احسن اقبال کو بھی خط لکھا اگر مسلم لیگ (ن) میرے ساتھ ہوتی تو فوراً کارروائی ہوتی۔ اگر تحقیقات کی جائیں تو خطرناک حقائق سامنے آئیں گے۔ پارٹی فنڈنگ کا پیسہ ذاتی جیبوں اور ذاتی اکائونٹس میں جارہا ہے اکبر ایس بابر نے کہا کہ عمران خان جو معیار دوسروں کیلئے بناتا ہے وہ خود پر بھی لاگو کرے عمران خان تحریک انصاف اور تبدیلی کے نعرے پر بوجھ ہے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…