شاہ محمودقریشی کا غرور،بے شمار دِل توڑ دیئے،شاہد خاقان عباسی تبدیلی لانے والے ہیں یا وکیل وزیراعظم ہیں؟جاوید چودھری کا تجزیہ‎

1  اگست‬‮  2017

اسلام آباد (جاوید چودھری) شاہ محمود قریشی پاکستان کے چند بڑے معزز سیاستدانوں میں شامل ہیں‘ یہ خاندانی سیاستدان ہیں‘ ان کے والد مخدوم سجاد حسین قریشی گورنر پنجاب تھے‘ یہ زمین دار بھی ہیں‘ پڑھے لکھے بھی ہیں‘ خاندانی بھی ہیں‘ مہذب بھی ہیں اور ان پر کرپشن کا کوئی چارج بھی نہیں‘ یہ وزیر خارجہ بھی رہے‘ سیاستدان‘ عوام اور میڈیا تینوں ان کا احترام کرتے ہیں لیکن آج اس شاہ محمود قریشی کے رویے نے بے شمار دل توڑ دیئے‘

آج نومنتخب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی قومی اسمبلی میں ان سے ملنے کیلئے آگے بڑھے اور انہوں نے شاہ محمود قریشی کی قمیض پکڑ کر انہیں اپنی طرف متوجہ کیا لیکن شاہ صاحب نے وزیراعظم پاکستان سے ہاتھ ملانے سے انکار کر دیا‘ یہ رویہ غلط ہے‘ یہ رویہ غیر تہذیب یافتہ بھی ہے اور اس سے غرور بھی جھلکتا ہے‘ آپ وزیر خارجہ تھے تو آپ پاکستان کے دشمنوں سے بھی ہاتھ ملا لیتے تھے‘ لیکن آج آپ نے پاکستان کے وزیراعظم کا اپنی طرف پھیلا ہاتھ جھٹک دیا‘ یہ غلط ہے اور شاہ محمود قریشی کو اس رویئے پر معذرت کرنی چاہیے۔ شاہد خاقان عباسی ملک کے وزیراعظم منتخب ہو چکے ہیں‘ یہ بظاہر 45 دن کیلئے وزیراعظم بنے ہیں لیکن انہوں نے 45 ماہ کا ایجنڈا دے دیا، عباسی صاحب شاید 45 دنوں میں یہ سارے کام سرانجام نہ دے سکیں تاہم یہ اگر ان میں سے کوئی ایک کام کر جائیں تو یہ 45 برسوں کیلئے مثال بن جائیں گے‘ لوگ ان کا حوالہ دے کر کہیں گے اگر نیت اچھی ہو تو تبدیلی لانے کیلئے 45 دن بھی کافی ہوتے ہیں اور اگر یہ ان میں سے کوئی کام نہ کر سکے تو پھر ثابت ہو جائے گا یہ ایک وکیل وزیراعظم تھے‘ یہ میاں نواز شریف کی وکالت کیلئے وزیراعظم بنائے گئے تھے اور دوسرا یہ صرف کرسی گرم کرنے کیلئے آئے تھے‘ نئے وزیراعظم 45 دنوں میں کیا کیا کر سکتے ہیں؟؟

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…