اسلام آباد(آن لائن)سینئرقانون دان بیرسٹرفروغ نسیم نے کہاہے کہ نوازشریف کی نااہلی کافیصلہ بالکل درست ہے ،تحقیقات میں ثابت ہواہے کہ نوازشریف ایف زیڈای کمپنی سے تنخواہ وصول کرتے تھے ،کاغذات نامزدگی میں تنخواہ ظاہرنہ کرناان کی نااہلی کاباعث بنا۔اتوارکے روزسینئرقانون دان فروغ نسیم نے نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے کہاہے کہ پانامہ کیس میں نوازشریف کی نااہلی کے بعد ان کی نظرثانی کی اپیل بھی سپریم کورٹ کے اسی بنچ کے پاس جائے گی جس نے کیس سنااورفیصلہ دیا،
نظرثانی درخواست میں قانون سب کیلئے برابرہے ،اس میں کوئی چھوٹایابڑانہیں ،شریف خاندان کے پاس نظرثانی درخواست کیلئے 30دن کاوقت ہے ،فل کورٹ بنچ بنانے کیلئے5رکنی بنچ چیف جسٹس کودرخواست کرسکتاہے لیکن چیف جسٹس ازخودفل کورٹ بنچ نہیں بناسکتے ۔انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ 1978,1964اور1986ء کے فیصلوں کے برعکس فیصلہ دیاہے ،فروغ نسیم نے کہاکہ تحقیقات میں ثابت ہواہے کہ تنخواہ نوازشریف کے اکاؤنٹ میں آئی جوانہوں نے کہاکہ نکلوائی نہیں یہ انہی کااثاثہ ہے