ا یبٹ آباد (این این آئی)امیر جماعت اسلامی سینٹر سراج الحق نے کہا ہے آئین کے مطابق وزیراعظم کو صادق و امین ہونا چاہئے ٗحکمران فیصلے کو تسلیم کرنے کیلئے تیار نہیں ٗکہا جا رہا ہے آئین کی 62 اور 63 شق کو ختم کیا جائے، ہم اس شق کو کسی صورت ختم نہیں ہوںنے دیں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا آج نواز شریف کا خاتمہ ہوا ہے
کل اس حکومت کا خاتمہ ہو گا،ایوان کے ہر ممبر کو صادق اور امین ہونا چاہئے ٗہم پاناما میں ملوث سب افراد کا احتساب چاہتے ہیں ٗ سراج الحق نے کہاکہ بھارت سی پیک کا دشمن ہے ،حکومت کہتی ہے ہمیں سی پیک کی وجہ سے ہٹایا گیا ،انہوں نے کہا کہ مشرف کہتے ہیں نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے میں کہتا ہوں مشرف صاحب پہلے آپ آ جائیں پھرآپ کو دیکھتے ہیں۔