کشمالہ طارق اور خواجہ آصف میں کیا رشتہ ہے؟16کروڑ روپے کس کو دیئے؟فردوس عاشق اعوان کے دھماکہ خیز انکشافات،ایک اور تنازعہ کھڑا کردیا

26  جولائی  2017

اسلام آ باد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے سابق پارلیمنٹرین کشمالہ طارق کو ایان علی ٹو اور انٹرنیشنل بٹر فلائی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کشمالہ طارق نے وزیردفاع خواجہ آصف کے اکاؤنٹ میں 16کروڑ روپے ٹرانسفر کرائے ، کشمالہ طارق خواجہ آصف کے توسط سے شاہد خاقان عباسی کے فلیٹ میں رہ رہی ہیں ،

خواجہ آصف وضاحت کریں کہ ان کا کشمالہ طارق سے کیا رشتہ ہے ، کشمالہ طارق خواجہ آصف کیساتھ شریکہ حیات کے طور پر سفر کرتی ہیں ۔بدھ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کشمالہ طارق کو انٹرنیشنل بٹر فلائی قراردیا اور کہا کہ کشمالہ طارق ایان علی ٹو ہیں اور بہت جلد ان کے بارے میں مزید انکشافات کروں گی ۔انہوں نے کہا کہ کشمالہ طارق خواجہ آصف کے توسط سے شاہد خاقان عباسی کے فلیٹ میں رہ رہی ہیں ، خواجہ آصف عمران خان سے شوکت خانم کا حساب مانگتے ہیں اور ان کی ذات پر کیچڑ اچھالتے ہیں تو قوم ان سے پوچھتی ہے کہ وہ بھی بتائیں کہ کشمالہ طارق سے ان کا کیا رشتہ ہے اور ان کو کس حیثیت کیساتھ انہوں نے پارلیمنٹ لاجز میں رہائش لے کردی ہوئی ہے ۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کشمالہ طارق کے بیرون ملک سفر کے اخراجات وزارت پانی وبجلی برداشت کرتی ہے ، خواجہ آصف نے کروڑ روپے کا پلاٹ کمرشل کرا کے 25کروڑ کا بنا لیا اور اس کام کیلئے انہوں نے وزارت دفاع کو استعمال کیا ۔انہوں نے یہ الزام بھی لگایا کہ کشمالہ طارق نے خواجہ آصف کے اکاؤنٹ میں 16کروڑ روپے جمع کروائے ۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یہ خاتون پارلیمنٹرین نہیں ہے پھر بھی اس خاتون کا پارلیمنٹ لاجز میں رہائش پذیر ہونا کس رشتہ کی تصدیق کرتا ہے یا آپ اس رشتے کو تسلیم کریں یا اس سے انکار کردیں ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…