اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کی نئی کمپنی اوراقامے سے متعلق بیان جھوٹ ثابت ہونے پر نواز شریف نا اہل ہو جائیں گے اوراگر یہ بیان سچ بھی ثابت ہو جاتا ہے تب بھی وہ نا اہل ہو جائیں گے کیونکہ انہوں نے بیرون ملک ملازمت اور تنخواہ لینی کی بات اپنی معلومات میں ظاہر نہیں کی، ماہر قانون فروغ نسیم کی نجی ٹی وی سے گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ماہر قانون فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ پانامہ کیس میں وزیراعظم نواز شریف کی دبئی میں ایف ای زیڈ کمپنی اور اقامے سے
متعلق دعویٰ جس میں ان کے بیٹے حسین نواز کا کہنا ہے کہ انہوں نے تو تنخواہ پوری بھی نہیں لی جھوٹ ثابت ہوتا ہے تو وزیراعظم نواز شریف نا اہل ہو جائیں گے اور ان پر آئین کے آرٹیکل 62اور 63کے تحت کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے اور اگر دبئی کی ایف ای زیڈآف شور کمپنی اور اقامہ لینے کی بات سچ ہے تب بھی نواز شریف نا اہل ہوں گےکیونکہ انہوں نے وزیر اعظم ہوتے ہوئے اپنے متعلق تفصیلات چھپائیں اوربیرون ملک سے تنخواہ لی اور اس بات کو ظاہر بھی نہیں کیا۔ جو ان کے صادق اور امین نہ ہونے کا ثبوت ہے۔