بدھ‬‮ ، 03 جون‬‮ 2026 

’پختونخواہ‘ کے ساتھ ’’خیبر‘‘ کیوں لگایا گیا؟ صوبہ خیبر پختونخوا کے نام پر نیا تنازعہ کھڑا ہو گیا

datetime 21  جولائی  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) فاٹا سے منتخب سینیٹرز نے کہا ہے کہ فاٹا کو ضم کرنےکی بات ہورہی ہے،ہمیں حیثیت نہیں دی جارہی، ضم یا علیحدہ ہونے پر فاٹا کے عمائدین سے رائے لی جائے۔تفصیلات کے مطابق سینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کی زیر صدارت شروع ہوا،

فاٹا اصلاحات سے متعلق کابینہ سفارشات پر عدم پیش رفت ہونے پر سینیٹ میں سینیٹر ہدایت اللہ کی جانب سے تحریک پیش کی گئی۔فاٹا کے سینیٹر ہدایت اللہ نے کہا کہ ایف سی آر انگریز کا قانون ہے، جو قانون اپنے لیے پسند کیا جائے وہ ہمارے لیے بھی کیا جائے، فاٹا کو ضم کرنےکی بات ہورہی ہے،ہمیں حیثیت نہیں دی جارہی۔فاٹا سے منتخب ایک اور سینیٹر صالح شاہ نے تحریک پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا مگر اہمیت نہیں دی گئی، کمیٹی میں فاٹا کی نمائندگی نہ ہونے سے مسائل پیدا ہوئے۔انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 247 کو ختم کیا جائے، رپورٹ زمینی حقائق کے خلاف ہے،از سر نو جائزہ لیا جائے،فاٹا عمائدین سے ضم یا علیحدہ صوبہ بنانے پر رائے لی جائے۔پیپلز پارٹی کے سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا کہ فاٹا اصلاحات کو تمام جماعتوں نے خوش آمدید کہا ہے، اصلاحات کے معاملے پر فاٹا کے ممبران کو لالی پاپ دیا گیا،بجٹ میں ایک روپیہ بھی فاٹا اصلاحات کے لیے نہیں رکھا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت فاٹا اصلاحات کے معاملے سے پیچھے ہٹ گئی ہے،کہیں ایسا نہ ہو کہ رواج ایکٹ آجائے اور لوگ ہمیں برا بھلا کہیں۔پشتونخوا ملی عوامی پارٹی سے تعلق رکھنے والے اور بلوچستان سے منتخب سینیٹرسردار اعظم موسیٰ خیل نے کہا کہ فاٹا میں عوام کی مرضی کے مطابق تبدیلی ہوگی،جس شخص کو فاٹا کے جغرافیہ کا نہیں پتا وہ فاٹا اصلاحات بنا رہا ہے۔

انہوں ںے سوال اٹھایا کہ پختونخوا کے ساتھ خیبر کیوں لگایا گیا؟یہ ایک نیا تنازعہ ہے، خیبر پختونخوا کا رقبہ بڑھانا ہے تو اٹک،میانوالی کو شامل کرلیں۔سینیٹر ساجد طوری نے کہا کہ ہم اپنا آئینی حق مانگ رہے ہیں جب کہ سینیٹر عثمان کاکڑ نے مطالبہ کیا کہ فاٹا کے عوام کی مرضی کے مطابق اصلاحات کی جائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…