بدھ‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2025 

ہزاروں سرکاری ملازمین کی پروموشن ،حکومت نے زبردست خوشخبری سنادی،نوٹیفیکیشن جاری

datetime 10  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) پنجاب میں سکیل ایک تا چار کی 4مرتبہ اگلے سکیل میں پروموشن کی اجازت دے دی گئی ہے۔گورنرپنجاب کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔سکیل ایک تا چار ریگولرتقرری کی تاریخ سے سرکاری ملازمین کو 8سالہ،16سالہ،24سالہ اور 30سالہ سروس کی تسلی بخش تکمیل کے بعد ترقی دی جا سکے گی۔قبل ازیں ایک تا چار ملازمین دوران ملازمت د و مرتبہ ترقی دی جاتی تھی۔

حکومت پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق درجہ چہارم ملازمین کو سرکاری رولز میں ترامیم کے بعد قواعد وضوابط کے مطابق مشروط ترقی دی جائے گی جن کے تحت سکیل ایک تا چار ملازمین کی بھرتی مروجہ طریق کارکے مطابق شفاف طریقے سے کی جائے گی اور دوران ملازمت ان کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے مناسب طریق کار وضع کیا جائے۔اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ ڈرائیورکے لئے سرکاری ملازمت کے سکلڈ،تجربہ کار،سروس سے پہلے اورسروس کے بعد سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ضروری قرار دیا گیا ہے اور انہیں گاڑی اور مسافروں کی سکیورٹی وتحفظ کویقینی بنانے کے لئے ضروری ٹیسٹ بھی پاس کرنا ہوں گے۔درجہ چہارم ملازمین کے لئے ریفریشرکورسز کا وقتا فوقتاانعقادبھی ضروری قرار دیا گیا ہے۔مالی کو پارکس ہارٹیکلچر اتھارٹی اورکک کو کالج آف ٹورازم اینڈ ہوٹل مینجمنٹ سے تربیت یافتہ ہونا چاہیے۔ایڈمنسٹریٹرڈیپارٹمنٹس کو متعلقہ درجہ چہارم ملازم کی سکلزکی اپ گریڈیشن کا طریق کار وضع کرنا ہوگا۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ یکم جولائی 2007سے پہلے مرحلے اور یکم جولائی2014سے ترقی حاصل کرنے والے درجہ چہارم کے ملازمین بھی نئے فارمولے کے تحت دیگر فوائد اور مراعات حاصل کر سکیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…