کوئٹہ (آئی این پی )پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کی خواتین ونگ کی صدر سکینہ عبداللہ نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمو لیت کا اعلان کر دیا ۔اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر عبدالقیوم کا کہنا تھا کہ ملکی اور خاص کر بلوچستان کی عوام پی پی پی کو ہی اپنی امید کی کرن سمجھتے ہیں کیونکہ موجودہ دور حکو مت میں ملک کے چھوٹے صو بوں کی حق تلفی کی گئی ہے
ملکی خارجہ پالیسی کو بھی تباہی کے دہانے لا کھڑا کیا گیا ہے اب خارجہ پالیسی صرف ذاتی تعلقات پر مشتمل ہے ۔انہوں نے کہا کہ عام انتخا بات میں عوام ایک مرتبہ پھر پاکستان پیپلز پارٹی کو بھر پور مینڈیٹ دیں گے جس کے بعد ہم اپنے دور حکو مت میں خواتین کو بھر پور نما ئندگی دیں گے جبکہ پی پی پی کے صوبا ئی صدر علی مدد جتک نے سکینہ عبدااللہ کی شمو لیت کو اپنی جماعت کے لئے نیک شگون قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ وہ پارٹی پیغام کو عام کرنے کے لئے اپنی صلاحیتیں بروئے کا ر لائیں گی ۔انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخا بات میں ان کی جماعت کو زبردست کامیا بی ملے گی 2013 کے عام انتخا بات میں بھی عوام نے ہمیں مینڈیٹ دیا لیکن اسے چرا یا گیا اب آئندہ انتخابات میں بھر پور کامیابی حاصل کر کے یم چ اروں صوبوں اور مر کز میں حکومت بنائیں گے انہوں نے کہا کہ سیاسی اور قبائلی شخصیات جان چکی ہے کہ پی پی پی ہی ملک و قوم کے مشکلات حل کر سکتی ہے انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے 260 کے ضمنی انتخا بات میں بھی ہمارے امیدوارر کی کا میابی یقینی ہے کیونکہ اس سے قبل بھی پی پی پی کے امیدواران پا نچ مر تبہ اس نشست پر کا میابی سے ہمکنار ہوئے ہیں ۔اس سے قبل سکینہ عبداللہ نے پی پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا اور کہا کہ اس وقت عوام کی امیدوں کی محور پیپلز پارٹی ہی ہے میں نے پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے سیاسی جدو جہد کی لیکن اس کی طرز سیاست سے ما یا سی ہو ئی اب پی پی پی کے جھنڈے تلے اپنی بہنوں سمیت ملک و قوم اور صوبے کی خدمت جاری رکھوں گی ہمیں صو با ئی اور مر کزی قیادت پر پورا اعتماد ہے ۔