اسلام آباد(این این آئی) آئی جی موٹروے پولیس شوکت حیات اورڈی آئی جی پولیس موٹروے زون محمد امتیاز شاہ کی خصوصی ہدایت پرموٹروے پولیس کے افسران نے عید کے پر مسرت موقع پر موٹروے استعمال کرنے والوں میں تحائف تقسیم کئے گئے۔یہ تحائف موٹروے زون کے تمام بڑے ٹال پلازوں اور سروس ایریاز میں تقسیم کئے گئے۔
اس موقع پر ڈی آئی جی موٹرو زون نے محمد امتیازشاہ نے کہا کہ موٹروے پر سفر کرنے والوں کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے اورروڈ یوزرز کی سہولت، بروقت امداد اور ٹریفک کے بلا تعطل بہاؤ کویقینی بنانے کیلئے ٹریفک پلان ترتیب دے دیا گیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی جی موٹروے پولیس شوکت حیات کی ہدایت پر موٹروے زون نے عید الفطر کے موقع پراوور سپیڈنگ ، اوورلوڈنگ اور مسافروں سے زائد کرایوں کے حصول کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانے سپیشل سکواڈز ترتیب دیے گئے ہیں۔ ڈی آئی جی نے مزید کہا کہ جہاں موٹروے پولیس اپنی بھرپور صلاحیتوں کو بروکار لا کر عوام کا سفر محفوظ بنانے کے لئے کوشاں ہے وہیں عوام نے بھی ہمیشہ مقاصد کے حصول میں موٹروے پولیس کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔ ڈی آئی جی نے مزید کہا کہ موٹروے پر گاڑی چلانے والوں کو چاہئے کہ دورانِ سفر ہمیشہ ٹریفک قوانین پر عمل کو یقینی بناتے ہوئے سیٹ بیلٹ کا استعمال، اوور سپیڈنگ سے گریز،لین لائن ڈسپلن پر عملد اورسفر سے قبل نیند کا پورا ہونے جیسے روڈ سیفٹی عوامل کو یقینی بنائیں۔