کراچی(آئی این پی )ڈی جی محکمہ موسمیات ڈاکٹر غلام رسول نے کہا ہے کہ موسم گرما کے آغاز کے ساتھ ہی کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے جب کہ کراچی میں مئی اور جون میں ہیٹ ویو کے خدشات موجود ہیں۔کراچی میں محکمہ موسمیات کی جانب سے مون سون اور ہیٹ ویو سے متعلق آگاہی سیمینار سے خطاب کے دوران محمد حنیف نے کہا کہ سندھ میں رواں سال مون سون کی اچھی بارشوں کی امید دیکھ رہے ہیں،
کے پی کے اور پنجاب میں جولائی اور اگست کا مہینہ بہت سخت ہونے کا امکان ہے، پنجاب اور کے پی کے میں مون سون بارشیں کم ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ مون سون کی صورتحال موجودہ تناظرمیں ہے، آنے والے کچھ عرصے میں صورتحال تبدیل بھی ہوسکتی ہے۔ سیمینار سے خطاب کے دوران ڈی جی محکمہ موسمیات ڈاکٹر غلام رسول نے کہا کہ ملک کے شمالی حصے میں اس بار معمول سے زیادہ بارشیں ہونے کا امکان ہے، ملک کے جنوبی حصے میں 30 فیصد بارشیں رکارڈ کی جانے کا امکان ہے، اس بار کراچی میں اچھی بارشیں ہوں گی ، کراچی میں جولائی سے ستمبر تک بارشوں کا امکان ہے۔ موسم گرما کے آغاز کے ساتھ ہی کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے، کراچی میں مئی اور جون میں ہیٹ ویو کے خدشات موجود ہے، کراچی اور اسلام آباد میں حکومت جاپان کی مدد سے ریڈار تبدیل کیے جائیں گے، کراچی میں ریڈار کے لیے جلد ٹینڈر جاری کیے جائیں گے ، کراچی کا ریڈار 400 کلومیٹر کے رقبے کو کور کرے گا، ریڈارسے سونامی، بارشیں، سمندری طوفان کی پیشگی اطلاع میں مدد ملے گی۔ کراچی میں ریڈار کے لیے جلد ٹینڈر جاری کیے جائیں گے ، کراچی کا ریڈار 400 کلومیٹر کے رقبے کو کور کرے گا، ریڈارسے سونامی، بارشیں، سمندری طوفان کی پیشگی اطلاع میں مدد ملے گی۔ کراچی میں جولائی سے ستمبر تک بارشوں کا امکان ہے۔