اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

جاویدہاشمی نے اہم حلقے سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا

datetime 7  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان( آئی این پی)سینئرسیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ بعض غیرملکی قوتوں کو سی پیک منصوبہ ہضم نہیں ہورہا۔ افغان فورسز کی جارحیت عالمی سطح پرپاکستان کو غیرمستحکم کرنے کی سازش ہے ،افغانستان انڈیا کے کہنے پرپاکستان کو دباؤ میں لانے کی کوشش کررہا ہے۔ حکومت پاکستان کو افغانستان کے حوالے سے واضح اور مضبوط پالیسی بنانے کی ضرورت ہے۔این اے 149میراحلقہ انتخاب ہے ،

یہاں سے ہرصورت الیکشن لڑوں گا۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے سیاسی وسماجی رہنما شمش اقبال قریشی کے پوتوں اور توصیف قریشی کے بیٹوں کے رسم عقیقہ کی تقریب کے بعد مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ایم این اے شاہین شفیق،شیخ الطاف،ڈپٹی مئیر منوراحسان قریشی،ضلعی صدرمسلم لیگ(ن)بلال بٹ،اطہرممتاز،آصف رفیق رجوانہ،سابق ایم پی اے عامرسعید انصاری ودیگر بھی موجود تھے۔۔جاویدہاشمی کا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ پاکستان ایک پرامن اورجمہوری ملک ہے جس نے ہمیشہ اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ خوشگوارتعلقات استوار رکھے ہیں۔پاکستان آج بھی افغانستان میں امن کا خواہاں ہے مگرافسو س افغانستان کی جانب سے ہمیشہ تعصبانہ رویہ رکھا گیا ،انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ایٹمی ملک ہے ،پاک فوج کسی بھی ملک کی جارحیت کا منہ توڑجواب دینا جانتی ہے۔گولہ باری افغان حکومت کی پاکستان کے ساتھ تعلقات خراب کرنے کی دانستہ کوشش ہے۔تقریب میں اعجازرجوانہ،طارق امیرعباسی،رائو ابرار،حامدشمش،آصف شمش،کاشف ،حاجی مشتاق،حاجی قیوم،حاجی منور،حاجی منصف ودیگر نے بھی شرکت کی۔گولہ باری افغان حکومت کی پاکستان کے ساتھ تعلقات خراب کرنے کی دانستہ کوشش ہے۔تقریب میں اعجازرجوانہ،طارق امیرعباسی،رائو ابرار،حامدشمش،آصف شمش،کاشف ،حاجی مشتاق،حاجی قیوم،حاجی منور،حاجی منصف ودیگر نے بھی شرکت کی۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…