منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’فوجیوں کی لاشیں مسخ کرنے کا بھارتی پروپیگنڈا’’ پاکستانی شیر پرویز مشرف نے بھارت کے چودہ طبق روشن کر دیئے،

datetime 6  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) فوجیوں کی لاشیں مسخ کرنے کاواویلا، سابق صدر جنرل جنرل (ر)پرویز مشرف نے بھارتی میڈیا کے چودہ طبق روشن کر دئیے، بھارتی پروپیگنـڈے کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق صدر جنرل (ر)پرویز مشرف نے فوجیوں کی لاشیں مسخ کرنے کا واویلا کرنے پر بھارتی میڈیا کے چودہ طبق روشن کر دیئے۔

بھارتی نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ بھارتی فوجیوں کی لاشیں مسخ کرنے کا واویلا بالکل جھوٹا اور بے بنیاد ہے ، پاکستان کی فوج ایک ڈسپلن فوج ہے جہاں ہر چیز کنٹرول میں ہے۔ انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے بھارتی پروپیگنـڈے صرف پاکستان اور اس کی آرمی کو بدنام کرنے کیلئے کئے جاتے ہیں۔ نجی ٹی وی کے اینکر نے جب پرویز مشرف سے کارگل کی جنگ میں ایک بھارتی فوجی سورو کالیا کی لاش کو مسخ کرنے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت آپ پاک فوج کے سربراہ تھے ۔اس پر سابق آرمی چیف نے بھارتی اینکر کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کارگل جنگ میں سوروو کالیا کی لاش کی بے حرمتی کا واقعہ جھوٹ پر مبنی تھا ۔ یہ اس وقت بھی جھوٹ تھا اور آج جو کہا جا رہا ہے وہ بھی جھوٹ ہے۔پرویز مشرف نے بھارتی اینکر اور بھارتی آرمی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی باتیں بھارت پاکستان کو بدنام کرنے کیلئے پھیلاتا ہے جو کہ نہیں ہونی چاہئیں۔ان کا کہنا تھا کہ کارگل جنگ میں سوروو کالیا کی لاش کی آنکھیں نکالنے سے متعلق بھارت کا اس وقت کا پروپیگنڈہ جھوٹ پر مبنی ہے۔پاکستان کی فوج ایک پروفیشنل اور ڈسپلنڈ فوج ہے یہ کوئی قبائلی فوج نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نہ ہمارا مذہب اور نہ ہی ہمارا کردار ہمیں اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ مرے ہوئے شخص کی لاش کا مثلہ کریں ۔ ایسا بھارتی فوج تو کر سکتی ہے پاکستانی فوج ایسا کرنے سے متعلق سوچ بھی نہیں سکتی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…