اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاناما کیس کے اہم ترین فیصلے کے باعث سپریم کورٹ کے اندر اور باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات ، ریڈ زون میں ریڈ الرٹ ، صرف پاسز رکھنے والوں کو داخلے کی اجازت ۔تفصیلات کے مطابق پاناما کیس کے فیصلے کے موقع پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ریڈ زون میں سیکورٹی ریڈ الرٹ کر دی گئی ہے اور عام افراد کا داخلہ بند کردیا گیاہےجبکہ سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کے سپریم کورٹ میں داخلے پر مکمل پابندی ہو گی ۔
سپریم کورٹ کے اندر اور باہر فول پروف سکیورٹی کے لیے 500 سے زائد سیکورٹی اہلکار تعینات کر دئیے گئے ہیں۔ خصوصی پاس کے بغیر کسی بھی شخص کوسپریم کورٹ میں داخلے کی اجازت نہیںہو گی۔ عمران خان، سراج الحق اور شیخ رشیدکیلئے خصوصی سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں ۔سکیورٹی کے مدنظر شہر بھر میں لگےسی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعےبھی نگرانی کی جائے گی۔کیورٹی کے مدنظر شہر بھر میں لگےسی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعےبھی نگرانی کی جائے گی