اسلام آباد(آئی این پی)آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین سید پرویز مشرف نے پانامہ کیس کے فیصلے کے بعد مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کیلئے پارٹی راہنماؤں کا (آج)جمعہ کو اجلاس طلب کرلیا ہے۔بدھ کو اے پی ایم ایل کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر سید پرویز مشروف نے کہا کہ پانامہ کیس کا فیصلہ انتہائی اہم ہے۔اس کیس کا فیصلہ پاکستان کے مستقبل کا راستہ متعین کرے گا۔ملکی
تاریخ میں یہ ایک سنہری موقع ہے کہ عدالتیں قوم کے حق میں فیصلہ کر کے عوام میں پائی جانے والی بے یقینی اور بے چینی کی کیفیت کا خاتمہ کرسکیں۔انہوں نے پارٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد کو ہدایت کی کہ فوری طور پر پارٹی کے راہنماؤں کا اجلاس طلب کیاجائے تا کہ متوقع فیصلے پارٹی کے راہنماؤں کا اجلاس طلب کیاجائے تا کہ متوقع فیصلے کی روشنی میں پارٹی کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کیاجاسکے