پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

چوہدری نثارکابڑا اقدام، ایف آئی اے میں آپریشن کلین اپ،ایسا کام ہوگیا جو آج تک کبھی نہیں ہوا

datetime 18  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی )وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان کے حکم پر ایف آئی اے کو قابل اعتراض شہرت کے حامل اہلکاروں اور افسران سے پاک کرنے کی مہم میں مزید پیش رفت ہوئی ہے ، دیگر چار مشکوک شہرت کے حامل افسران کو بھی آئندہ دو سالوں کے لئے زیرِ نگرانی رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ انکوائری کمیٹی نے بارہ افسران کے نام مشکوک لسٹ سے نکالنے اور بیس افسران کے اثاثہ جات کی تحقیق و تفتیش کی سفارش

کی ہے ، وزارت داخلہ کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیرِ داخلہ کے حکم پر ایف آئی اے، آئی ایس آئی اور آئی بی کے سینئر افسران پر مشتمل انکوائری کمیٹی کی جانب سے ایف آئی اے کے بیس افسران کے اثاثہ جات کی تحقیق و تفتیش کی سفارش کی ہے اور کہا گیا ہے کہ انکوائری کی تکمیل تک ان بیس افسران کوکسی اہم عہدے پر تعینات نہ کیا جائے، کمیٹی نے دیگر چار مشکوک شہرت کے حامل افسران کو بھی آئندہ دو سالوں کے لئے زیرِ نگرانی رکھنے کا فیصلہ کای ہے۔ نگران افسر کی جانب سے مذکورہ افسران کے چال چلن اور ایمانداری سے متعلق سالانہ رپورٹ مرتب کی جائے گی۔ انکوائری کمیٹی کی جانب سے بارہ افسران کے نام مشکوک لسٹ سے نکالنے کی سفارش کی گئی ہے۔ حساس اداروں کی جانب سے کی جانے والی تحقیقات میں ان افسران پر کوئی الزام ثابت نہیں ہو سکا لہذا ان کے نام مشکوک شہرت کے حامل اہلکاروں کی فہرست سے نکالنے کی سفارش کی گئی ہے۔ نگران افسر کی جانب سے مذکورہ افسران کے چال چلن اور ایمانداری سے متعلق سالانہ رپورٹ مرتب کی جائے گی۔ انکوائری کمیٹی کی جانب سے بارہ افسران کے نام مشکوک لسٹ سے نکالنے کی سفارش کی گئی ہے۔ حساس اداروں کی جانب سے کی جانے والی تحقیقات میں ان افسران پر کوئی الزام ثابت نہیں ہو سکا لہذا ان کے نام مشکوک شہرت کے حامل اہلکاروں کی فہرست سے نکالنے کی سفارش کی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…