منگل‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

خیبرپختونخوااسمبلی ،موبائل کمپنیوں کے نائٹ پیکجزپرپابندی،عبدالستارایدھی کو خیبرپختونخواکی تعلیمی نصاب میں شامل کرنے سمیت 7قرار دادیں متفقہ طور پر منظور

datetime 2  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آئی این پی )خیبرپختونخوااسمبلی میں متفقہ طور پر سات قراردادوں کی منظوری دی گئی ان قرار دادوں میں سوات ائرپورٹ کو فعال کرنے ،ملاکنڈ ڈویژن کو اقتصادی راہداری کا حصہ بنانے ،عبدالستارایدھی کو خیبرپختونخواکی تعلیمی نصاب میں شامل کرنے ،موبائل کمپنیوں کے نائٹ پیکجزپرپابندی،مختلف علاقوں کو گیس کی سپلائی بلاتعطل جاری رکھنے ،بیرونی ملک پاکستانیوں کو ووٹ کاحق دینے اورخلیجی ممالک کے ساتھ بہترتعلقات رکھنے شامل ہیں

قراردادیں جماعت اسلامی کے محمدعلی،پیپلزپارٹی کے صاحبزادہ ثناء اللہ،ن لیگ کی آمنہ سردار،جماعت اسلامی کی راشدہ رفعت،جے یوآئی کی عظمیٰ خان نے پیش کی۔ پرائیویٹ ممبرڈے کی حیثیت سے ممبران اسمبلی نے مختلف امور پر بحث میں حصہ لیا اورمختلف امور کی نشاندہی کی صوبائی اسمبلی میں جے یوآئی کے مفتی فضل غفور کی بونیرکے گرلزکالج کے پرنسپل کے خلاف تحریک انصاف کوبھی متفقہ طور پر منظور کیاگیا جسے متعلقہ کمیٹی کوبھجوایاگیا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…