چاغی (این این آئی)گورنر تبوک فہد بن سلطان بن عبدالعزیزاپنے خصوصی طیارے کے ذریعے دالبندین سے سعودی عرب روانہ ہوگئے ایئرپورٹ پر ایڈیشنل کمشنر ڈی سی چاغی اور دیگر اعلی حکام نے انھیں رخصت کیاچاغی کے علاقے یک مچ میں شکار کیلئے گزشتہ ایک مہینہ سے کیمپ لگایاگیا تھا جس میں عرب شیخ اپنے شکاری اور درباریوں کی قیام پذیر تھے
یاد رہے کی شکار سے قبل اور شکار کے دوران بھی مقامی لوگوں کی طرف سے احتجا ج اور شدید تحفظات کی اظہار کیا گیا تھامحکمہ حیوانات اور جنگلی امور کے مطابق ایک سیزن میں زیادہ سے زیادہ ایک سو تلور کی اجازت ہو گی لیکن گذشتہ سال کی رپورٹ کی مطابق 2016میں 2100تلور شکار کیے گئے تھے تاہم اس سال اب تک رپورٹ سامنے نہیں آئے لیکن گذشتہ سال کی ریکارڈ کی مطابق اس مرتبہ بھی عوام میں بے چینی پائی جاتی ہے کہ اس نایاب پرندے کی نسل کو ختم نہ کیا جائے اور خلاف ضابطہ اجازت نامے سے زیادہ شکار پر مکمل پابندی عائد کرکے انھیں قوانین کا پابند کیا جائے۔