ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’ہم نے یہاں شکار کھیلنا ہے ‘‘قطری شہزادوں کے اعتراض کے بعد چولستان میں کس چیز کا روٹ تبدیل کر دیا گیا؟

datetime 8  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان(آئی این پی) ابو ظہبی سے تلور کاشکار کرنے کے لیے پاکستان آنے والے شکاریوں کے اعتراض کے بعد چولستان جیپ ریلی میں شامل ضلع رحیم یارخان کا 100 کلومیٹر کا روٹ تبدیل کردیا گیا۔ریلی میں شامل ایک رجسٹر اُمیدوار نے ڈان کو بتایا کہ انھیں ابتدا میں جس روٹ کا نقشہ فراہم کیا گیا تھا اس میں 100 کلومیٹر کا صحرائی علاقہ بھی شامل تھا لیکن کچھ روز قبل اسے ریس سے نکال

دیا گیا، جبکہ نیا نقشہ اب تک فراہم نہیں کیا گیا۔ریس ٹریک میں دو سرکلر روٹ شامل تھے — پہلا 240 کلومیٹر کا روٹ، جس میں 100 کلومیٹر کا ضلع رحیم یار خان اور 140 کلومیٹر ضلع بہاولپور کا علاقہ شامل تھا، جبکہ دوسرا روٹ 253 کلومیٹر کا تھا، جس میں 56 کلومیٹر کا علاقہ بہاولنگر جبکہ 197 کلومیٹر کا روٹ بہاولپور سے گزرنا تھا۔اُمیدوار نے بتایا کہ ‘ضلع رحیم یار خان سے گزرنے والا 100 کلومیٹر کا ٹریک تبدیل کیا گیا ہے اور سرکلر کو 210 کلومیٹر تک محدود کردیا گیا ہے جو مکمل طور پر بہاولپور سے گزرے گا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ ابو ظہبی سے آنے والے تلور کے شکاریوں کی جانب سے اٹھائے جانے والے اعتراض کے بعد مذکورہ فیصلہ کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ ریلی کے منتظمین کی ایک ٹیم کو روٹ کا سروے کرتا ہوا دیکھنے کے بعد شکاریوں نے حکام سے رابطہ کیا تھا۔جس کے بعد ریلی کا یہ ٹریک ابو ظہبی کے شکاریوں کو الاٹ کیے گئے علاقے سے منتقل کردیا گیا۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…