لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)تلور کا شکار کرنے کیلئے 8 رکنی قطری شہزادوں کا وفد لاہور پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق تلور کا شکار کرنے کے لئے قطری شہزادوں کا 8 رکنی وفد خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچ گیا،شہزادوں کی لاہور آمد پر علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر سخت سکیو رٹی انتظامات کئے گئے تھے۔تلور کے شکار کے لئے قطری شہزادوں کے ہمراہ 20 جنگلی عقاب بھی تھے جن کی مدد سے تلور کا شکار کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی قطری شہزادوں کے دو وفود پاکستان میں تلور کے شکار کیلئے موجود ہیں جو ملک کے مختلف علاقوں میں نایاب ممنوعہ پرندے تلور کا بے دریغ شکار کر رہے ہیں۔ اس سے قبل حکومت پاکستان نے بحرین کے بادشاہ سمیت 7 بحرینی شاہی خاندان کے افراد کو بھی تلور کے شکار کا خصوصی پرمٹ جاری کیا ہے۔
تلور کے شکار کیلئے کتنے افراد پر مشتمل تیسرا قطری وفد کتنے جنگلی عقابوں کے ہمراہ پاکستان پہنچ گیا؟
30
دسمبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں