لاہور(آئی این پی) لاہور ہائیکورٹ نے پیمرا کے تحت ڈی ٹی ایچ لائسنسز کی نیلامی غیرقانونی قرار دیکر کالعدم کر دی اور براڈ کاسٹرز کو بھی لائسنسز کی ڈسٹری بیوشن کا اہل قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق جسٹس عائشہ اے ملک کی سربراہی میں فل بنچ نے ڈی ٹی ایچ لائسنسز سے متعلق فیصلہ سنایا ہے، فیصلے کے تحت پیمرا کی دفعہ 13 کی ذیلی دفعہ 3 غیرقانونی قرار دیدی گئی ہے، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ براڈ کاسٹرز پر ڈسٹری بیوٹرز نہ بننے کی پابندی عائد کرنا پیمرا آرڈیننس اور رولز کی روح سے متصادم ہے، براڈ کاسٹر بھی ڈسٹری بیوٹر بن سکتا ہے، براڈ کاسٹر کے ڈسٹری بیوٹر بننے پر پابندی غیرقانونی ہے فل بنچ کے فیصلے کے بعد پیمرا کے زیر انتظام حالیہ دنوں میں ہونے والی ڈی ٹی ایچ لائسنسز کی نیلامی پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے کیونکہ پیمرا ڈی ٹی ایچ کے لائسنسز پہلے ہی نیلام کر چکا ہے درخواستگزاروں کی وکیل عاصمہ جہانگیر ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ اگر سپریم کورٹ موجودہ فیصلہ برقرار رکھتی ہے تو پیمرا کو ڈی ٹی ایچ لائسنسز کی دوبارہ نیلامی کرنا ہوگی۔
لاہور ہائیکورٹ نے پیمرا کے تحت ڈی ٹی ایچ لائسنسز کی نیلامی غیرقانونی قرار دیکر کالعدم کر دی‘ براڈ کاسٹرز کو بھی لائسنسز کی ڈسٹری بیوشن کا اہل قرار دے دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
Foot In The Door
-
کیاپاکستان نے ایران کو اسلحہ فراہم کیا؟صدر ٹرمپ سے انٹرویو میں سوال
-
چھٹیوں کے مزے ختم، اسکولوں کے کھُلنے کی تاریخ کا اعلان ہوگیا
-
ڈرائیور کے گھر سے 28 کروڑ روپے نقد اور 15 کلو سونا برآمد
-
الیکشن کمیشن نے 4 سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن ختم کردی، نوٹی فکیشنز جاری
-
ہونڈا CD 70 آسان ماہانہ اقساط پر خریدنے کا موقع، نئی اسکیم متعارف
-
نئی حج پالیسی منظور، آئندہ برس سرکاری حج کتنے میں ہو گا؟
-
’’کرکٹ کی تاریخ کی سب سے بڑی دھوکا دہی‘‘ وائرل ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا
-
یو اے ای ورک ویزا کیلئے پاکستان پر نئی شرط عائد
-
اگلے ماہ اگست میں 12 چھٹیاں! پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری
-
وفاقی حکومت نے پنشن میںبڑا اضافہ کردیا، نوٹیفکیشن جاری
-
ثاقب چدھڑ نے رابطے کی بارہا کوشش کی: عروبہ مرزا نے سکرین شاٹس شیئر کر دیئے
-
عید میلادالنبیؐ کب ہوگی؟ بڑی پیشگوئی سامنے آگئی
-
آزادکشمیرمیں 2 غلطیاں ہوئی ہیں، راناثناء اللہ کا اعتراف



















































