منگل‬‮ ، 18 جون‬‮ 2024 

پاکستانیوں کیلئے زبردست خوشخبری بجلی کی قیمتوں میں اب تک کی تاریخی کمی!

datetime 27  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 60 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی جب کہ کے الیکٹرک کے لئے بجلی کی قیمت میں 60 پیسے فی یونٹ اضافے پرفیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاورریگولیٹری اتھارٹی نے سینٹرل پاور پرچیز اتھارٹی اور کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں رد و بدل کی درخواستوں کی سماعت کی۔سی سی پی اے کی جانب سے کی گئی درخواست میں کہا گیا کہ نومبر میں 6 ارب83 کروڑ یونٹ بجلی صارفین کو فروخت کی گئی، جس پر مجموعی فیول لاگت 25 ارب 33 کروڑ روپے رہی، تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ 8 ارب 90 کروڑروپے جب کہ دیگر ذرائع سے بجلی کی پیداوار میں اضافے کی وجہ سے 15 ارب روپے کی بچت ہوئی ہے اور اوسط پیداواری لاگت 3 روپے70 پیسے فی یونٹ رہی ہے۔ اس لئے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 60 پیسے کمی کی جائے۔ نیپرا نے بجلی کی قیمت میں کمی کی درخواست منظور کرلی۔
چیئرمین نیپرا طارق سدوزئی کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت میں کمی سے عوام کو مجموعی طور پر 24 ارب روپے سے زائد کا ریلیف ملے گا تاہم اس کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔ دوسری جانب نیپرا نے کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کی قیمت میں 60 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…