پیر‬‮ ، 01 جون‬‮ 2026 

موسم کیسا رہے گا اور جنوری کیسے گزرے گا؟ محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجادی

datetime 27  دسمبر‬‮  2016 |

اسلام آباد (آئی این پی) محکمہ موسمیات نے کہا کہ آئندہ 24گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا۔ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید دھند کا امکان ہے۔ آئندہ 48گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا۔ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید دھند کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا جبکہ پنجاب کے میدانی اور بالائی سندھ کے علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں رہے۔ سکردو ، گوپس منفی07، قلات منفی06، استور ، ہنزہ منفی05، کوئٹہ ، دیر، کالام منفی 04، گلگت ،بگروٹ منفی 03، لوئیر دیر راولاکوٹ منفی 02، مالم جبہ میں درجہ حرارت منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
جبکہ محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کی ہے کہ دسمبر کے بعد اگلا مہینہ جنوری میں بھی موسم سرد اور خشک رہے گا۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اتوار کے روز اس سیزن کا انتہائی سرد ترین دن تھا اور محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی میں درجہ حرارت3ڈگری اور اسلام آباد میں درجہ حرارت2ڈگری سنٹی گریڈ تک گر گیا۔ جڑواں شہروں میں درجہ حرارت عموماً منفی ایک ڈگری سنٹی گریڈ تک گر جاتا ہے تاہم اس سال سب سے کم درجہ حرارت 2ڈگری سنٹی گریڈ تھا۔ اگر خشک موسم جاری رہا تو اس سیزن کی گندم فصل بھی متاثر ہو گی۔ سبزیاں بھی متاثر ہو سکتی ہیں ا ور بارانی علاقوں میں فصلوں کے لئے پانی ضروری ہوتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…