ہفتہ‬‮ ، 01 اگست‬‮ 2026 

کراچی،معروف عالم دین85سال کی عمر میں انتقال کرگئے

datetime 10  دسمبر‬‮  2016 |

کراچی ( آن لائن)جماعت اسلامی کے سابق امیر ممتازعالم دین مفتی محمد اشرف چانڈیو 85سال کی عمر میں انتقال کرگئے،مرحوم کچھ عرصے سے علیل تھے،سات بیٹے اورتین بیٹیوں سمیت بڑی تعداد میں طلباء کو سوگوارچھوڑا ہے۔مفتی اشرف چانڈیو استاد العلماء اوراپنی ذات میں علم کا ایک خزانہ تھے۔نمازجنازہ ہمعصر ساتھی اورجمعیت علمائے اسلام ضلع ٹھٹہ کے امیر مفتی ابراہیم میمن کی امامت میں ادا کی گئی،ضلع چیئرمین اوسابق ایم پی اے غلام قادرچانڈیو،شیرازی برادارن اعجازشاہ،امیرحیدرشاہ،رمضان ملکانی،جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیرعبدالغفارعمر،محمددین منصوری،محمداسلام،امیرضلع ٹھٹہ مولانا عطاء الرحمان بلوچ،سابق امراء اضلاع اسماعیل گندرو،الطاف ملاح،ریاض شاہ جیلانی،ملاح اتحاد کے آدم گندرو،جمعیت اتحادالعلماء کے مولانا عبدالوحید،مولانا حبیب حنفی سمیت معززین،علماء،طلباء اورقریبی رشتہ دارنمازجنازہ میں شریک تھے۔

دریں اثناء جماعت اسلامی سندھ کے امیرڈاکٹرمعراج الہدیٰ صدیقی،قیم ممتازحسین سہتوسمیت دیگر ذمہ داران نے مفتی اشرف چانڈیو کی وفات پر دلی دکھ وافسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اورپسماندگان کے لیئے صبروجمیل کی دعا کی ہے۔ڈاکٹرمعراج الہدیٰ صدیقی نے کہاکہ مفتی اشرف چانڈیو کی اقامت دین کیلئے گران قدرخدمات ناقابل فراموش ہیں،موت برحق ہے مگران کی وفات سے باب الاسلام سندھ ایک جید عالم دین سے محروم ہوگیا ہے#/s#

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…