پشاور (آئی این پی )حکومت خیبر پختونخوا محکمہ انتظامیہ نے عام اطلاع کیلئے ایک اعلامیہ جاری کیا ہے جس کے مطابق
12 دسمبر2016 بروز پیر (12ربیع الاول )کو عام تعطیل ہو گی۔اس امر کا اعلان ایک سرکاری اعلامیے میں کیا گیا۔
واضح رہے کہ ابھی باضابطہ طورپرخیبرپختونخواحکومت نے 12ربیع الاول پرچھٹی کااعلان کیاہے جبکہ وفاقی حکومت کی طرف سے ابھی تک 12ربیع الاول کی چھٹی کانوٹیفکیشن جاری نہیں کیاگیاہے ۔