جمعہ‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2026 

جنید جمشید نے وفات سے قبل کیا آخری وصیت کی تھی ؟ سلمان احمد کے انکشاف نے سب کو رُلا دیا

datetime 8  دسمبر‬‮  2016 |

اسلام آباد (آئی این پی ) پی آئی کےجہاز حادثے میں ملک کے مشہور و معروف نعت خواں جنید جمشید وفات پا گئے ہیں۔ اس حوالے سےان کے مختلف دوستوں کے بیانات سامنے آرہے ہیں ۔ آج صبح نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی گلوکار سلمان احمد کا کہنا تھا کہ جنید میرے بہت اچھے دوست تھے ااور ہماری دوستی ہمیشہ رہے گی ۔

انہوں نے انکشاف کیا کہجنید جمشید بہت سے فلاحی کاموں میں مصروف عمل تھے اور ہمیں بھی دین کی تبلیغ کرتے رہتے تھے۔ گلوکار علی عظمت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ جنید نے مجھے کہا کہ میرا دل علی سے ملنے کو کر رہا ہے ، آپ علی سے ملاقات کریں، انہیں دین کی طرف لے کر آئیں ۔سلمان کا کہنا تھا کہ یہی جنید جمشید کی مجھ سے آخری وصیت تھی ۔ واضح رہے کہ ابرار الحق اور علی عظمت نے کہا کہ جنید جمشید رشتے نبھانے والا بڑے دل کاآدمی تھا۔ابرار الحق نے کہا کہ جنید جمشید بہت اچھے انسان تھے، ان کیساتھ بہت سی یادیں وابستہ ہیں۔علی عظمت نے کہا کہ جنیدجمشید سے تعلق 30برس پرانا ہے،

وہ مجھے گلوکاری چھوڑ کر نعت خوانی کی طرف آنے کی دعوت دیتے تھے۔گلوکاری چھوڑ کر دعوت و تبلیغ سے وابستہ ہونے والے جنید جمشید کی حادثے کا شکار جہاز میں سوار ہونے کی اطلاعات کے بعد کراچی میں ان کے گھر پر لوگوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا جبکہ ان کے اہل خانہ اور ملازمین نے اس حوالے سے میڈیا سے بات کرنے سے انکار کر دیا تھا۔واضح رہے کہ طیارے میں ان کی اہلیہ نحایہ جنید ان کے ساتھ تھیں، جبکہ ان کی دوسری اہلیہ عائشہ جنید اپنے بچوں کے ہمراہ اپنے گھر پر بخیروعافیت ہیں۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…