جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

جنید جمشید کا آخری منصوبہ جس پر وہ عمل نہ کرسکے،حیرت انگیزانکشاف

datetime 7  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) چیئرمین علما پاکستان کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ میں نے جنید جمشید کو چترال جانے سے روکنے کی بہت کوشش کی لیکن اس نے کہا کہ اس کے ساتھی تیار ہیں اس لیے وہ وہاں ضرور جائے گا، جنید جمشید ہمیشہ ہی علما کرام کو جدید علوم سے بہرہ مند کرانے کے حوالے سے فکر مند رہتا تھا اور اس سلسلے میں ہم نے ان کی چترال سے واپسی کے بعد ایک میٹنگ بھی رکھی تھی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ چترال جانے سے پہلے لاہور میں میری جنید جمشید سے ملاقات ہوئی ۔ میں نے اسے چترال جانے سے منع کیا اور کہا کہ وہاں بہت زیادہ سردی ہے اس لیے اپنی تشکیل کسی اور جگہ کرالو لیکن اس نے مجھ سے کہا کہ میرے تمام ساتھی تیار ہیں اس لیے مجھے وہاں جانا ہی ہوگا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ میری جب بھی جنید جمشید سے ملاقات ہوتی تھی وہ اسی بات پر فکر مند رہتا تھا کہ ہمارے مدارس کے طلبہ فارغ ہوجاتے ہیں تو انہیں جدید علوم بھی سیکھنے چاہئیں۔ ڈھائی تین گھنٹے ہم لاہور میں گھومتے رہے اور اس دوران وہ یہی بات کرتا رہا کہ جدید علوم سے علما کو کیسے آگاہی ہو۔ حافظ طاہر اشرفی نے بتایا کہ لاہور سے رخصت ہوتے وقت میرے اور جنید جمشید کے مابین یہ طے پایا کہ چترال سے واپسی پر اس معاملے پر بات ہوگی اور علما کرام کو جدید علوم سکھانے کے حوالے سے کوئی لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…