منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

لڑکیوں کو سکول نہ بھیجنے والے ممالک میں پاکستان کتنے نمبرپرآگیا، جان کر افسوس ہو گا

datetime 4  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی( آن لائن ) پاکستان میں تعلیم کیلئے کام کرنے والی معروف سماجی تنظیم الف اعلان نے انکشاف کیاہے کہ دنیابھرمیں پاکستان میں سکول نہ جانیوالے لڑکیوں کی دوسری بڑی تعداد ہے یعنی فہرست میں پاکستان دوسرے نمبرپرآگیا، پرائمری سطح پر سکول میں داخل ہونیوالی لڑکیوں کی شرح 53فیصد اور لڑکوں کی شرح 60فیصد تھی، مزید یہ کہ ملک بھر کے 154918سرکاری سکولوں میں صرف 58042سکول یعنی37فیصد ہی بچیوں کی تعلیم کی سہولیات فراہم کررہے ہیں۔
اس تحقیق کے لیے گھریلو سطح پر ہونیوالے سروے میں انکشاف ہواہے کہ لڑکیوں کے سکول نہ جانے کی بڑی وجہ والدین یا بچوں میں سے کسی ایک کی تعلیم کے حصول کیلئے غیرآمادگی ہے ، جبکہ بعض اوقات سکولوں میں بنیادی سہولیات کی کمی ، ناقص معیار تعلیم ، استاد کی غیرحاضری اور سزا بھی سکول نہ جانے کی وجہ بنی۔
مزید یہ بھی بتایاگیاکہ صرف 40فیصدناخواندہ مائیں اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگواتی ہیں جبکہ مڈل ، سیکنڈری یا اس سے زائد پڑھی لکھی 74فیصد خواتین اپنے بچوں کو ٹیکے لگواتی ہیں، 39فیصد غیرتعلیم یافتہ خواتین کے ہاں پیداہونیوالے بچوں کا وزن کم ہوتاہے جبکہ پڑھی لکھی خواتین کے ہاں پیداہونیوالے بچوں میں یہ شرح 10فیصد ہے ، ان بچوں پر تعلیم نہیں بلکہ تعلیم کے نتیجے میں حاصل ہونیوالی ماں کی عادات اور خوراک کا اثر ہوتاہے۔۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…