منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

علامہ اقبالؒ کی تعلیمات اور افکار پر عمل پیرا ہو کر آزادنہ، منصفانہ اور عادلانہ معاشی و سماجی نظام قائم کرنا وقت کی ضرورت ہے، شہبازشریف

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(پ ۔ر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ علامہ اقبالؒ ایک عظیم دانشور تھے جن کی تعلیمات اور نظریات آج بھی ہماری رہنمائی کرتے ہیں۔وہ ایک ایسے عظیم فلسفی شاعر اور مفکر تھے جنہوں نے اپنی شاعری اور افکار کے ذریعے برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں کو خواب غفلت سے بیدار کیا اور مسلمانوں میں ایک نیا ولولہ، جوش وجذبہ پیدا کیا۔ علامہ اقبالؒ نے اپنی فکرانگیز شاعری کے ذریعے خودداری، اعلیٰ اقدار، انصاف پسندی، صاف گوئی اور جمہوریت کا درس دیا اور علامہ اقبالؒ نوجوانوں کے لئے ذہنی مصلح اور ایک رہبر کی حیثیت رکھتے ہیں اور علامہ اقبالؒ کی تعلیمات اور افکار پر عمل پیرا ہو کر آزادنہ، منصفانہ اور عادلانہ معاشی و سماجی نظام قائم کرنا وقت کی ضرورت ہے ۔9نومبر عظیم سوچ رکھنے والے مفکر علامہ ڈاکٹر محمد اقبالؒ کی تعلیمات اور فلسفے کو یاد کرنے کا دن ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبالؒ کے 139 ویں یوم پیدائش کے موقع پراپنے پیغام میں کہا کہ علامہ محمد اقبالؒ کی شاعری نوجوان نسل کیلئے نسخہ کیمیا کی حیثیت رکھتی ہے۔علامہ اقبالؒ اسلام کے آفاقی پیغام کے علمبردار ہیں جو ہر زمانے کیلئے زندہ و پائندہ ہے اور اقبالؒ نے اپنی شاعری اور افکار کے ذریعے نئی نسل میں انقلابی روح پھونکی اور دین اسلام کی شان و شوکت اور عظمت کو شاندار طریقے سے اجاگر کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ علامہ اقبالؒ کے تصور پاکستان کو سمجھنے کی جتنی اشد ضرورت آج ہے پہلے کبھی نہ تھی۔ انہو ں نے کہا کہ پاکستان کا بطور ایک آزاد،اعتدال پسند ، جمہوری اور فلاحی ریاست کا قیام اقبالؒ کے نظریات کا مرہون منت ہے اور وہ عدل و انصاف، جذبہ ایمانی، خود داری اور انسان دوستی کو مسلمانوں کی ترقی کا ضامن سمجھتے تھے اور اقبالؒ کے فکر اور فلسفہ کی سچی تعبیر سے ہی پاکستان سیاسی، معاشی، مذہبی اور معاشرتی لحاظ سے دنیا میں ممتاز مقام حاصل کرے گا۔ انہو ں نے کہا کہ آج کے دن ہمیں بحیثیت قوم علامہ اقبالؒ کے افکار کو مشعل راہ بنانے کے عزم کا اعادہ کرنا ہے اور ہمیں یوم اقبالؒ کے موقع پر ان کی تعلیمات اور افکار پر حقیقی معنوں میں عمل پیرا ہونے اور ملک کو بانیان پاکستان کے تصورات کے مطابق ڈھالنے کیلئے بھرپور جدوجہد کے عزم کا بھی اعادہ کرنا ہوگا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…