جمعرات‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2025 

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء گلوکار سلمان احمد پولیس کی حراست سے فرار، کس طرح چقمہ دیا؟ دلچسپ انکشاف

datetime 28  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(ایکسکلوژورپورٹ)گلوکار سلمان احمد پولیس کی حراست سے فرار ہو گئے، تفصیل کے مطابق گلوکار سلمان احمد کو پولیس نے گرفتار کرکے گاڑی میں بٹھایا ہی تھا کہ گلوکار سلمان احمد دروازہ کھول کر گاڑی سے فرار ہو گئے۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے دھماکے دار اعلان کر دیا۔ تفصیل کے مطابق بنی گالہ میں اپنی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کو خوف ہے، وہ خوفزدہ ہے اور اس نے ہمارے کارکنوں کو گرفتار کروا دیا ہے۔ ہمارے کارکنوں کے ساتھ انتہائی بیہمانہ سلوک کیا گیا۔ ہمارا کھانا تک بند کر دیا گیا ہے۔ ہمارے کارکن پہاڑوں کی چوٹیاں کراس کرکے بنی گالہ پہنچے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ 2نومبر کو دما دم مست قلندر ہوگا اور نواز شریف بچ نہیں سکے گا۔ عمران خان نے پنجاب پولیس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے تو چلے جانا ہے آپ لوگ ان کا ناجائز حکم نہ مانیں۔ عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں یکم نومبر کو سپریم کورٹ ضرور جاؤں گا۔ ہائی کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے حکومت نے راولپنڈی ، اسلام آباد کو بند کر دیا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ نواز شریف بتائیں مجھے کس قانون کے تحت نظر بند کر دیا گیا؟کس قانون کے تحت کنٹینرز لگے اور میٹرو بس کو بند کر دیا گیا۔

موضوعات:



کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…