پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

وزیراعظم کا’’خاص محکمے‘‘ کے تمام ملازمین کوچار ماہ کی اضافی تنخواہیں دینے کا اعلان

datetime 24  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد نواز شریف نے حج کے بہترین انتظامات پر وزارت مذہبی امور اورحج ڈائریکٹوریٹ کے تمام ملازمین کیلئے چار مہینوں کی اضافی تنخواہیں دینے کے احکاما ت جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ آئندہ کیلئے مدینہ منورہ میں بھی حج ڈائریکٹوریٹ قائم کیا جائے ،حجاج کرام کو رہائشی ،سفری اورصحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی قابل تحسین ہے۔وزیراعظم محمد نواز شریف نے یہ بات پیرکو وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف ،سیکرٹری مذہبی امور مرزا سہیل عامر اور ڈی جی حج جدہ ساجد یوسفانی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے ان سے یہاں وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں وزیر اعظم نے بہترین حج انتظامات پر وفاقی وزیر اور وزارت مذہبی اموروحج ڈائریکٹوریٹ کے تمام ملازمین کی کوششوں کو سراہا۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ حاجیوں کی خدمت کرنا بھی اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنے کا ذریعہ ہے اورآپ لوگ خوش قسمت ہیں کہ اللہ نے آپ کو حاجیوں کی خدمت کا موقع عطا کیا۔انہوں نے کہا کہ حج انتظامات پچھلے سالوں کے مقابلے میں انتہائی موثراور احسن انداز میں سرانجام دیئے گئے ہیں ،اس ضمن میں سعودی حکومت کے بھرپور تعاون کے شکر گزار ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ بات قابل تحسین ہے کہ حجاج کرام کو رہائشی ،سفری اورصحت کی بہترین سہولیات فراہم کی گئیں۔وزیر اعظم نے آئندہ کیلئے حجاج کرام کی سہولیات کو مد نظر رکھتے ہوئے مدینہ منورہ میں حج ڈائریکٹوریٹ بنانے کی منظوری دی ، وزیر اعظم نے اسلام آباد میں موجودہ حج ٹریننگ ڈائریکٹوریٹ کو ترقی دیکر ڈائریکٹوریٹ جنرل بنانے کے احکامات بھی جاری کئے ۔اس موقع پر وزیر اعظم نے حج کے بہترین انتظامات پر وزارت مذہبی امور اورحج ڈائریکٹوریٹ کے تمام ملازمین کیلئے چار مہینوں کی اضافی تنخواہیں دینے کے بھی احکامات جاری کئے ، وزیراعظم نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ آئندہ سال حج انتظامات اس سال سے بھی بہترہونگے جوکہ باقی وزارتوں اور اداروں کیلئے قابل تقلید ہونگے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…