پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

میں نے سیکیورٹی اہلکار کو وردی سے اس لئے پکڑا کہ ۔۔۔ صائمہ کنول کا انوکھاجواب سن کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

datetime 22  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) نجی ٹی وی چینل کی خاتون صحافی صائمہ کنول کو ایف سی اہلکار سید حسن عباس کی جانب سے تھپڑ مارنے کا واقعہ نیا رخ اختیار کر گیا ہے ۔نجی ٹی وی چینل پر سینئر صحافی کامران خان نے متاثرہ خاتون سے سوال کیا کہ کیا آپ نہیں جانتی تھیں کہ اس قدر کشیدہ ماحول میں اسلحہ بردار کسی سیکیورٹی اہلکار کا پیچھے سے یونیفارم پکڑ کر کھینچنا ایک غیر سنجیدہ حرکت تھی، اس کے ہاتھ میں موجود اسلحہ اچانک چل کر وہاں موجود لوگوں کو نقصان بھی پہنچا سکتا تھا ۔ جس پر خاتون صحافی نے جواباً کہا کہ میں بس یہ دیکھ رہی تھی کہ یہ شخص عام گارڈ ہے یا سیکیورٹی اہلکار جس پر کامران خان نے انہیں آڑے ہاتھ لیتے ہوئے تنقید کا نشانہ بھی بنایا ۔
واضح رہے کراچی نادرا آفس میں سکیورٹی کے فرائض سرانجام دینے والے ایف سی اہلکار کے خاتون اینکر کو تھپڑ مارنے کے واقعے پر وزیر داخلہ نے نوٹس لیکر انکوائری کا حکم دیدیا جبکہ خاتون رپورٹر اورایف سی اہلکار نے ایک دوسرے کے خلاف ایف آئی آرزدرج کرادیں ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق کراچی لیاقت آباد کے نادرا آفس میں مسائل کی نشاندہی کرتی خاتون اینکر کی فرنٹیئر کانسٹیبلری اہلکار سے تکرار ہو گئی۔ اہلکار کی بدتمیزی پر احتجاج کیا تو جواب میں خاتون کو تھپڑ دے مارا۔ خاتون اینکر نے اہلکار کے خلاف تھانہ گلبہار میں رپٹ درج کرائی تو اہلکار نے بھی جوابی کار سرکار میں مداخلت، اسلحہ چھیننے اور یونیفارم پر ہاتھ ڈالنے کے الزامات میں مقدمہ درج کرا دیا۔ادھرصحافی تنظیموں نے ایف سی اہلکارکی طرف سے مقدمہ درج کرنے کی سخت مذمت کی ہے اورحکومت سے شفاف تحقیقات کامطالبہ کیاہے ۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…