لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم میڈیا سیل میں انٹرنیشنل چینلز کی مانیٹرنگ کرنے کے لئے مزید 20 ریٹائرڈ عالمی امور کے ماہر بیورو کریٹس کو بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم میڈیا سیل جسے سٹر یٹجک میڈیا کمیونی کیشن سیل بھی کہتے ہیں اس وقت 180افراد پر مشتمل ہے ۔اس میں تمام پاکستانی چینلز کی تفصیلی مانیٹرنگ کی جاتی ہے۔ اب اس سیل میں انٹرنیشنل چینلز کی مانیٹرنگ کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے جس کے لیے عالمی امور کے ماہر بیوروکریٹس کو بھرتی کیا جارہا ہے۔اس مد میں متعدد درخواستیں موصول کی جاچکی ہیں۔جو وزارت اطلاعات کو جلد بھجوا دی جائیں گی۔ ان بیوروکریٹس کی بھرتی سے میڈیا سیل میں افراد کی تعداد 200 ہو جائے گئی۔