جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

پی آئی اے نے عوام کو زبردست خوشخبری سنا دی

datetime 17  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے)نے اپنی سروس کو بہتر بنانے کے لئے 8 نئے طیارے لیز پر لینے کا فیصلہ کیا ہے۔پی آئی اے ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے اپنی بین الاقوامی سروس کو بہتر بنانے کے لئے 8 نئے طیارے لیز پر لینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے اشتہارات بھی شائع کردیئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق لیز پر لئے جانے والے طیاروں میں 4 طیارے ڈرائی اور 4 ویٹ لیز پر ہوں گے، ویٹ لیز پر لئے گئے طیارے 3 ماہ جب کہ ڈرائی لیز پرلئے گئے طیارے 6 سے 8 برس کے لئے حاصل کئے جائیں گے تاہم ویٹ لیز کی مدت میں اضافہ بھی کیا جاسکے گا۔ ڈرائی لیز پر طیارے جون 2017 سے قبل حاصل کئے جائیں ہیں۔آٹھوں طیارے جدید سہولیات سے مزین اور زیادہ سے زیادہ 4 برس پرانے ہوں گے، لیز پر لئے جانے والے طیاروں میں اکانومی اور بزنس کلاسز ہوں گی اور ان طیاروں میں انٹرٹینمنٹ کی سہولیات بھی فراہم کی جائے گی، طیاروں میں بزنس کلاس کے لئے فلیٹ بیڈ سیٹس کی شرط عائد کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے رواں برس دسمبرسے جون 2017 تک نئے روٹس کھولنے کا بھی فیصلہ کیا ہے، نئے روٹس میں اسپین اور جرمنی کے ممالک بھی شامل ہیں اور اسی دوران پی آئی اے کی پریمئیر سروس کو کراچی سے بھی شروع کردیا جائے گا۔پی آئی اے کے مطابق چین کے لئے ہفتہ وار 3 پروازوں کی سروس میں بھی بہت جلد ہی ایک اور پرواز کا اضافہ کردیا جائے گا جب کہ اگلے مرحلے میں بنکاک کے لئے بھی پروازیں چلائی جائیں گی، اس کے علاوہ بارسلونا کی پروازیں رواں برس 11 دسمبر سے شروع کردی جائیں گی۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…