جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

اسی خبر کا تو انتظار تھا ۔۔۔! وزیراعظم نے عوام کیلئے شانداراعلان کر دیا

datetime 15  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے ایک بار پھر کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سب سے بڑا تنازعہ کشمیر ہے ٗ بھارت مخلص ہے تو مذاکرات کیلئے تیار ہیں ٗ عمران خان پاکستان اور اسلام آباد کو بند اور ہم کھلا رکھنا چاہتے ہیں ٗانشاء اللہ 30اکتوبر کو پاکستان کھلا رہے گا ٗ چین راہداری منصوبے پر عملدر آمد سے مطمئن ہے ٗ سی پیک پر ترقی کی رفتار میں سستی کا تاثر درست نہیں ٗ گیس کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز آئی ہے منظوری نہیں دونگا ٗ 2018میں بجلی کی قلت ختم ہو جائیگی ٗ عوام کو سستی بجلی فراہم کرینگے ٗ معیشت میں بہتری آئی ہے ٗ عام آدمی معیشت کے حوالے سے مطمئن ہے ۔ناشتے کی میز پر پاکستان سے آئے ہوئے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہاکہ بھارت مسئلہ کشمیر پر بات چیت کیلئے کبھی آمادہ ہو جاتا ہے اور کبھی منحرف ہو جاتا ہے پاکستان اور بھارت کے درمیان تمام تنازعات میں سب سے بڑا تنازعہ کشمیر ہے ٗ جب تک مسئلہ کشمیر طے نہیں ہوتا اس وقت پاکستان اور بھارت کے درمیان مسائل طے نہیں ہوسکتے وزیر اعظم نے کہاکہ بھارتی وزیر اعظم اور بھارتی قیادت اگر مسئلہ کشمیر پر سنجیدگی سے بات چیت کیلئے تیار ہے تو پاکستان مذاکرات کیلئے تیار ہے ٗبھارت اور پاکستان کے درمیان مسائل کا واحد حل مذاکرات ہی ہیں اور اگر بھارت سمجھتا ہے کہ مسائل کے حل کیلئے کوئی اور راستہ ہے تو اس کی یہ غلط فہمی ہوگی ۔ایک سوال عمران خان پاکستان اور اسلام آباد کو بند اور ہم پاکستان کو رواں دواں اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو کھلا رکھنا چاہتے ہیں اور انشاء اللہ 30اکتوبر کو پاکستان اور اسلام آباد کھلا رکھیں گے ۔پاکستان اور چین راہداری منصوبے کے حوالے سے وزیر اعظم نواز شریف نے کہاکہ جو لوگ اقتصادی راہداری پر اعتراضا ت کرتے ہیں ان کے اعتراضات دور کر دیئے ہیں حکومت پاکستان نے آل پارٹیز کانفرنس میں جو طے کیا تھا عین ان اصولوں کے مطابق راہداری پر کام ہورہا ہے چین بھی راہداری منصوبے پر عملدر آمد سے مطمئن ہے وزیر اعظم نے کہاکہ چین میں بھی اس تیز رفتاری کیساتھ منصوبے مکمل نہیں ہو تے جتنے پاکستان میں ہورہے ہیں وزیر اعظم نے کہاکہ بجلی پہلے بھی سستی کی ہے اور مزید سستی کرینگے صنعتوں کو کئی ماہ سے چوبیس گھنٹے نہ صرف بجلی فراہم کی جارہی ہے بلکہ گیس بھی فراہم کررہے ہیں وزیر اعظم نے کہاکہ کوئلہ سے بہت سستی بجلی پیدا ہوگی نیلم جہلم کا منصوبہ 2018تک مکمل ہو جائیگا اور بجلی کی پیداوار شروع ہوجائیگی وزیر اعظم نے کہاکہ بجلی کی قلت 2018ء میں نہ صرف ختم ہو جائیگی بلکہ عوام کو سستی بجلی فراہم کرینگے
انہوں نے کہاکہ ہم اتنی بجلی پیداکرنا چاہتا ہے جس سے پاکستان کے مستقبل کی ضرورتیں بھی پوری ہوں ۔ پاکستانی معیشت کے حوالے سے کہاکہ معیشت میں بہتری آئی ہے عام آدمی پانچ سال پہلے کنفیوز تھا اب مطمئن ہے عام آدمی کو اس وقت سکون میسر ہے ۔ایک سوال پر وزیر اعظم نے کہاکہ گیس کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز آئی ہے تاہم منظوری نہیں دونگا ۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…