اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاناما لیکس کی بنیاد پر وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی کیلئے دائر تمام درخواستیں 20 اکتوبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دیں۔سپریم کورٹ میں پاناما لیکس کی تحقیقات اور وزیراعظم نواز شریف کو نااہل قرار دینے کیلئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ٗامیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق ٗعوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد، وطن پارٹی اور طارق اسد ایڈووکیٹ نے درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الحسن اور جسٹس خلجی عارف حسین پر مشتمل 3 رکنی بینچ درخواستو ں کی سماعت کرے گا۔