اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی آج قہقہوں سے گونج اٹھی جب قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے استحقاق میں محمد علی راشد نے بھارتی فلم کا معروف ڈائیلاگ بولا کہ ’’ہم شریف کیاہوئےپوری دنیاہی بدمعاش ہوگئی‘‘۔ تفصیلات کیمطابق قومی اسمبلی آج قہقہوں سے گونج اٹھی جب قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے استحقاق میں محمد علی راشد نے بھارتی فلم کا معروف ڈائیلاگ بولا کہ ’’ہم شریف کیاہوئےپوری دنیاہی بدمعاش ہوگئی‘‘۔ ہوا کچھ یوں کہ قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں متحدہ کے رکن اسمبلی سلمان بلوچ نے الزام لگایا کہ کے پی ٹی کے جنرل منیجر نے ان سے بدتمیزی کی اور دھمکیاں دیں۔اس پر کمیٹی میں شامل ایم کیو ایم کے رکن محمد علی راشد کو بروقت فلمی ڈائیلاگ یاد آگيا اور بولے کہ ہم شریف کیا ہوئے ، ساری دنیا بدمعاش ہوگئی ،یہ وقت بھی آنا تھا کہ رکن قومی اسمبلی ایم کیو ایم کو کوئی دھمکیاں دے گا۔برجستہ اور بروقت ڈائیلاگ پر کمیٹی کے اراکین قہقہے لگانے پر مجبور ہوگئے ۔