پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

صبر کا پیمانہ لبریز،مجھے قتل کیاگیاتو کون ذمہ دارہوگا؟فاروق ستار نے ملک کی اہم ترین شخصیات کا نام لے لیا

datetime 12  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ اگر کسی نے مجھ سے دشمنی کرنے کی کوشش کی تو مارنے والا سے بڑا بچانے والا ہے میں نے اپنی سیکورٹی کے لئے کورکمانڈر صاحب ،وزیراعظم نوازشریف ،گورنر سندھ ،آرمی شریف صاحب کو خط لکھاہے لیکن انہوں میں سے کسی نے میری سیکورٹی کی کوئی پرواہ نہیں کی،کل کلاں اگر مجھے کچھ ہوگیا تو چاہے کوئی بھی کرے لیکن میری نظر میں اس کے ذمے دار نوازشریف، راحیل شریف،جنرل نوید مختار،جنرل بلال اکبرصاحب، گورنر سندھ عشرت العباد اور وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ ذمہ دار ہونگے، میرے خطوط ان تمام لوگوں کے پاس گئے ہیں جبکہ چوہدری نثار کو میں نے خود خط دیا ہے لیکن کسی نے مجھے جواب نہیں دیا، میں نے چوہدری نثار کو کہا کہ اگر مجھے کچھ ہوگیا تو صرف میڈیا ٹرائل چلتارہے گا انہوں نے کہا کہ مزید بات چیت میں چوہدری نثار کی اجازت کے بغیر نہیں بتاسکتا ، انہوں نے مجھے بتایاتھا کہ میری سیکورٹی کے لیے رینجرزکی ضرورت ہے مگر کچھ مسائل ہیں ۔مجھے سب سے زیادہ خطرہ کالعد م تنظیموں اوردہشت گردوں سے سب سے زیادہ ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…