منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

موٹروے پر حکومت کا انوکھا اقدام، اداروں نے ذمہ داری لینے سے انکار کر دیا

datetime 26  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) موٹروے پر حکومت کی جانب سے چپ چاپ چند ماہ کے دوران ٹول ٹیکس میں کئی گنا اضافہ کر دیا گیا ہے جس پر عوامی حلقوں کے ساتھ ساتھ حکومتی شخصیات بھی حیران ہیں۔

تفصیلات کے مطابق موٹروے پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور فرنٹیر ورکس آرگنائزیشن کے زیر انتظام لاہور اسلام آباد سیکشن ایم ٹو پر ٹال ٹیکس میں گزشتہ چار ماہ کے دوران کئی گنا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ سینیٹر کامل علہ آغا نے یہ معاملہ سینیٹ میں اٹھاتے ہوئے کہا کہ عوامی حلقوں میں اس بات کو لے کر شدید تشویش پائی جاتی ہے جبکہ دونوں متعلقہ ادارے اس سلسلہ میں کوئی ذمہ داری لینے سے انکاری ہیں ۔انہوں نے ببتایاکہ چار ماہ قبل جو گاڑی 280 روپے ٹول ٹیکس دے رہی تھی اسے اب 540 روپے ٹول ٹیکس دینا پڑ رہا ہے اور اس سلسلے میں کوئی بھی باقاعدہ نوٹیفیکیشن تک جاری نہیں کیا گیا۔

جبکہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور ایف ڈبلیو او کی جانب سے اس کی ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈالنے کا سلسلہ جاری ہے۔ سوشل میڈیا پر بھی اس معاملے کو لے کر کافی لے دے کی جارہی ہے مگر حکومتی متعلقہ شخصیات کا تاحال موقف ساننے نہیں آ سکا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…