اپنے سروں پرکفن باندھ لئے ،پاک فوج کے شانہ بشانہ وطن کادفاع کریں گے ،پاکستان کی اہم برادری بھارت کےخلاف میدان میں آگئی

25  ستمبر‬‮  2016

ٹنڈواللہ یار(مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیرمیں اڑی حملے کے بعد مودی اوربھارتی فوج کی طرف سے پاکستان پرممکنہ دھمکیوں  کےخلاف پاکستان میں ہندوربرادری بھی میدان میں آگئی ۔سندھ میں ہندو بھیل برادری کے نو منتخب صدر ڈاکٹر گلاب رائے کا کہنا ہے کہ پاکستان میں تمام مذاہب کو مکمل تحفظ حاصل ہے جو بھی اس کی طرف جو بھی میلی آنکھ سے دیکھے گا ہم اُس کی آنکھیں نکال دیں گے۔تفصیلات کے مطابق ٹنڈواللہ یار میں ہندو بھیل برادری نے آل پاکستان کے نو منتخب صدر اور اراکین و ممبران کے ہمراہ مودی سرکار کی جارہیت کے خلاف احتجاجی مظاہری کیا گیا، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے نو منتخب صدر نے کہا کہ ’’پاکستان پر بری نظر ڈالنے والے کی آنکھیں نکال دیں گے اور اگر ملک کی طرف غلط ارادوں سے انگلی اٹھائی گئی تو وہ بازو جڑ سے کاٹ دیں گے‘‘۔بھیل برادری کی جانب سے آل پاکستان کنونشن کا اہتمام کیا گیا جس کے بعد ہندو برادری کی جانب سے مودی حکومت کی جارہیت اور پاکستان پر بے بنیاد الزامات کے حوالے سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔اس موقع پر بھیل برادری کے مرکزی صدر ڈاکٹر گلاب رائے بھیل نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’’پاکستان میں تمام اقلیتوں کو مکمل تحفظ حاصل ہے، ہمیں فخر ہے کہ ہم پاکستانی ہیں‘‘۔انہوں نے مودی اور بھارتی حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’’انڈیا کی جانب سے جو دھمکیوں کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے یہ سب بے کار ہیں، اگر پاک سرزمین کی طرف ایک قدم بھی بڑھایا گیا تو پاکستان کی ہندو برادری پاک فوج کے ساتھ مل کر وطن کا دفاع کریں گے اور اپنے سروں پر کفن باندھ کر اس ملک کی حفاظت کریں گے‘‘۔انہوں نے کہاکہ ہم جوکچھ بھی ہیں وہ پاکستان کی وجہ سے ہیں ہمیں یہاں بھارت کی طرح ذات پات کاسامنانہیں کرناپڑتاہے جبکہ ہمیں آئین کے مطابق دیئے گئے تمام حقوق حاصل ہیں ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…