اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے لندن ائیر پورٹ پر میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع پر خاموشی اختیار کر لی ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف جب امریکہ سے واپسی پر لندن ائیر پورٹ پہنچے تو میڈیا نمائندگان نے انہیں گھیرے میں لے لیا میڈیا نمائندگان کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اڑی سیکٹر حملہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم کا ردعمل ہو سکتا ہے۔ جب ان سے جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے یکلخت کہا کہ کوئی اور سوال۔
رائے ونڈ دھرنے اور پی ٹی آئی جلسے سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے جلسے اور احتجاج میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی۔