ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

اس بھارتی کو باہر نکالو۔۔۔ نیویارک میں کہے گئے جملے نے بھارت میں آگ لگا دی

datetime 21  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی سیکرٹری خارجہ نیویارک میں ہونے والی پریس ریلیز میں کسی بھی بھارتی صحافی کو شامل نہیں ہونے دیا گیا۔ پاکستانی سفارتی مشن کی جانب سے اس صورتحال پر کہا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے ہونے والی کسی بھی میڈیا ایونٹ میں پاکستانی صحافیوں کو مدعو نہیں کیا جاتا اس لئے ہماری جانب سے ایسا کر کے کچھ بھی غلط نہیں کیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی سیکرٹری خارجہ اعتزاز چوہدری کی پریس کانفرنس میں کسی بھی بھارتی صحافی کو شامل نہیں ہونے دیا گیا اس موقع پر بھارتی ٹی وی  این ڈی ٹی وی کے صحافی نمرتا برار نے پریس کانفرنس میں شامل ہونے کی کوشش کرتے ہوئے جب بھارتی چینل کا مائک وہاں رکھنے کی کوشش کی  تو پاکستان حکام کی جانب سے  “اس بھارتی کو باہر نکالو ” کہہ کر صحافی کو باہر نکال دیا گیا ۔ جس کے بعد بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستانی حکام کے اس عمل پر شدید واویلا مچایا گیا جس نے جواب میں پاکستانی سفارتی مشن نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کی کسی بھی تقریب میں پاکستانی صحافیوں کو شامل ہونے کی اجازت نہیں دی جاتی اس لئے ایسا کر کے ہم نے کچھ بھی غلط نہیں کیا۔

پاکستانی حکام کی جانب سے اس عمل کی رپورٹنگ کرتے ہوئے بھارتی ٹی وی چینل نے کہاہے کہ اس واقعہ سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ دونوں ممالک کےمابین کشیدگی کس حد تک پہنچ چکی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…