پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

آئندہ انتخابات میں کیا ہوگا؟مصطفی کمال نے ناقابل یقین دعویٰ کردیا

datetime 20  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)چیئرمین پاک سر زمین پارٹی مصطفی کمال نے اپنے بیان میں کہا کہ کہا کہ جھوٹ فریب اور منافقت پر پارٹی نہیں چل سکتی اور لوگوں کو زبردستی اپنے جھنڈے کے نیچے نہیں جمع کیا جاسکتا ہم اس قوم کی فلاح کا پیکج لے کر آئے ہیں مرنے کے بعد ہمیں اپنے اعمال کا جواب دینا ہے اس لئے ہم جدوجہد کرنے نکلے ہیں، ہمیں اچھائی اور محبت کی تبلیغ کرنی ہے،ہم محبتوں کے سوداگر ہیں نفرتوں کو ختم کرنے آئے ہیں اور مخالفین کو بھی اپنا پیغام محبت پہنچانا ہے، یہ بات انہوں نے مختلف علاقوں سے ملاقات کے لیئے آئے ہوئے وفود سے بات کرتے ہوئے کہی ،مصطفی کمال نے کہا کہ 3 مارچ 2016 کو حق اور سچ کی صدا بلند کی اور2 لوگوں سے اٹھنے والی صدا پر کراچی سے لیکر پورے پاکستان سے لوگوں نے لبیک کہااور آج لاکھوں لوگ وطن پرستی کے قافلے میں شامل ہورہے ہیں دنیا کی تاریخ اٹھا کر دیکھ لیں کہیں ایسی مثال نہیں ملے گی۔ پاک سر زمین پارٹی 2018کے الیکشن میں پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی قوت بن کر ابھرے گی۔انھوں نے کہا کہ مرنے کے بعد ہم سے اور ہمارے مخالفین سے بھی پوچھا جائے گا کہ جب مظلوموں کے ساتھ ظلم و ذیادتی ہورہی تھی، انھیں اندھی کھائی میں دکھیلا جا رہاتھا نسلوں کو جاہل کیا جا رہاتھا توسب کچھ جاننے کے بعد تم نے کیا کیا ،اگر ظالم کے خلاف کھڑے نہیں ہوئے تو کم از کم خود کو ظالم سے علیحدہ کیا یا اس کے گناہ میں شریک ہوئے،اس لئے ہم جدوجہد کرنے نکلے ہیں اور لوگوں کو یہ سمجھاناچاہتے ہیں کہ رنگ، زبان اور نسل کی بنیاد پر ہمارا کوئی دشمن نہیں ہے، سید مصطفی کمال نے کہا کہ پاکستان بھر میں پارٹی دفاتر کھلنے کے سلسلے کا آغاز ہو چکا ہے بہت جلد ملک کے دیگر حصوں میں بھی پارٹی کے دفاتر کھلیں گے ،ہمیں امن کا پیغام لوگوں تک پہنچانے،لوگوں میں محبت بانٹنے نفرت ختم کرنے ، برے لوگوں کو صحیح راستے پر لانے کی ضرورت ہے، ہماری نسل کے اندر جو نفرتیں ہیں وہ اگلی آنے والی نسل تک نہ پہنچے اس کے لئے کام کرنا ہے، پاکستان کی معاشی شہ رگ کو تحفظ دینا ہے اور ملک دشمن عناصر سے پاک کرنا ہے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اور پاکستان کی معاشی ترقی کہ ساتھ ساتھ کراچی کی روشنیاں اور کھوئی ہوئی رونقیں واپس لانے کے لئے بھرپور جدوجہد کریں گے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…